دپیکا اور پریانکا کا نئی فلم باجی راوٴ مستانی میں لاوانی ڈانس

بدھ 15 اپریل 2015 13:21

دپیکا اور پریانکا کا نئی فلم باجی راوٴ مستانی میں لاوانی ڈانس

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) بالی وڈ کی صف اول کی اداکارائیں دپیکا پڈکون اور پریانکاچوپڑا نئی فلم باجی راوٴ مستانی میں لاوانی ڈانس کریں گی۔ دونوں حسینائیں ماضی میں ریکارڈ کیے گئے گانے ڈولا رے ڈولا کو ٹکردینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم باجی راوٴ مستانی میں رام لیلا کی جوڑی دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ پریانکا بھی جلوہ گر ہیں۔ فلم میں شامل کیے گئے گانے میں ادکارہ دپیکا پڈکون اور پریانکا چوپڑا نے لاوانی ڈانس کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈکون اور پریانکا پر فلمایا گیا یہ گانا دیوداس میں ایشوریارائے اور مادھوری پر فلمائے گئے گانے ڈولارے ڈولا کو ٹکر دینے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :