فلم ” پریم رتن دھان ہایو “ میرے کیریئر کو عروج ملے گا ، نیل بننتن مکیش

بدھ 15 اپریل 2015 13:26

فلم ” پریم رتن دھان ہایو “ میرے کیریئر کو عروج ملے گا ، نیل بننتن مکیش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکار نیل بنتن مکیش نے کہا ہے کہ ” پریم لائن دھان ہایو “ سے میرے کیرئر کو عروج ملے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فلم میرے کیریئر میں عروج کا باعث بنے گی انہوں نے کہا کہ یہ فلم بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے بہت بڑی ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار بہت ہی کمپلیکس ہے انہوں نے کہ اکہ فلم میں سلمان کے سوتیلے بھائی کا کردار ادا کر رہا ہوں اور سلمان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا جو کہ اس فلم میں پورا ہو گیا انہوں نے کہاکہ سلمان خان بہت اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی ہیں انہوں نے کہا کہ اب میں اپنی آنے والی فلم ” نیویارک “ میں ایکشن کردار نبھانے کے لئے جسمانی تربیت لے رہا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :