ابھیشک بچن فلم ہیپی نیوایئر کے ریمیک کا سکرپٹ تحریر کریں گے

بدھ 15 اپریل 2015 13:31

ابھیشک بچن فلم ہیپی نیوایئر کے ریمیک کا سکرپٹ تحریر کریں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن فلم ہیپی نیوایئر کا اسکرپٹ تحریر کریں گے ۔

(جاری ہے)

کوریو گرافر فرخ خان کا کہنا ہے کہ ابھیشک بچن جنہوں نے فلم ہیپی نیوایئر میں مرکزی کردار ادا کر کے شائقین میں بے پناہ مقبولیت پائی ہے اب اس فلم کا ریمیک بنانے کے خواہان ہیں فرح نے کہا کہ ابھیشک بچن نے اس فلم کے سیکوئل کا سکرپٹ تحریر کرنے کی ذمہ داری بھی خود لے لی ہے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ابھیشک بچن کا لکھا سکرپٹ پسند آیا تو میں فلم کا ریمیک ضرور بناؤں گی ۔

متعلقہ عنوان :