شاہ فیصل کرکٹ کلب نے اقبال ظہور اکیڈمی کو 6رنز سے ہرادیا

بدھ 15 اپریل 2015 13:36

شاہ فیصل کرکٹ کلب نے اقبال ظہور اکیڈمی کو 6رنز سے ہرادیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) شاہ فیصل کرکٹ کلب اور اقبال ظہور اکیڈمی کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ شاہ فیصل کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ حماد ملک نے 44، علی زاہد 41 اور بابر منظور نے 36رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اقبال ظہور اکیڈمی کی طرف سے ثاقب جاوید نے 4/42 اور نعیم نے 2/35 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اقبال ظہور اکیڈمی مقررہ اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 206رنز بناسکی۔ ذیشان اکرم نے 53، ایم سعید 47 اور ایم عامر نے 19رنز بنائے۔ شاہ فیصل کلب کی طرف سے علی زاہد نے 3/28، وقاراحمد 2/29، ایم لطیف 2/26اور صادق خان نے 2/42 وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :