ایسا ٹیکسٹ میسج جسے پڑھنا آپ کے بس کی بات نہیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 15 اپریل 2015 14:56

ایسا ٹیکسٹ میسج جسے پڑھنا آپ کے بس کی بات نہیں

ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2015ء)ہوسٹن سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ لڑکی کا باپ خلاباز ہے اور انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن میں اپنے فرائض سر انجام دیتا ہے۔ خلا میں ڈاک تو جانے سے رہی۔ فون کال بھی ذرا مشکل سےہوتی ہے۔ اس لیے 13 سالہ سٹیفنی نے اپنے باپ کو پیغام دینے کے لیے کچھ انوکھا کرنے کا سوچا۔ اسکے باپ کو فوٹوگرافی کو شوق ہے اور وہ زمین کی تصویریں لیتا رہتا ہے تو اس نے سوچا کہ اپنے باپ کو سرپرائز دینے کے لیے اس کا یہی شوق استعمال کرے گی۔

اس نے امریکہ کے صحرا نیواڈا میں بہت بڑے سائز میں ٹیکسٹ لکھنے کا منصوبہ بنایا۔ اس کے لیے اس نے گاڑی بنانے والی کمپنی ہنڈائی کی مدد لی۔ ہنڈائی نے اس کی مدد کرتے ہوئے کار کے ٹائروں سے صحرا میں ایک بڑی ڈرائنگ سے ٹیکسٹ لکھا۔

(جاری ہے)

اتنے بڑے سائز کی ڈرائنگ بذات خود ایک عالمی ریکارڈ بن گئی۔ ہنڈائی نے 11 سیڈان کاروں سے اس پیغام کو لکھا۔ یہ پیغام نیواڈا کی ڈیلامیر ڈرائی لیک پر لکھا گیا جس کے صحیح طرح لکھنے کے لیے عرض بلد اور طول بلد کا بھی خیال رکھا گیا۔

ایک ہیلی کاپٹر اس ساری مہم کی نگرانی کرتا رہا۔ اتنی ساری محنت کے بعدجو پیغام لکھا تھا اس میں صرف سٹیفی کے نام نیچے دل بنا ہوا تھا اور اس کے نیے یو لکھا تھا۔ سٹیفی کے باپ نے خلا سے اس پیغام کی تصویر بنا کر بیٹی کو بتایا کہ اس کا منصوبہ کامیاب ہو گیا ہے۔ 5,556,411.86مربع میٹریا 59,808,480.26مربع فٹ پر بنی ڈرائنگ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے بڑی ٹائروں سے بنائی ڈرائنگ قرار دیا۔اس ساری کاروائی کی ویڈیو بھی بنائی گئی جسے ہنڈائی نے New Thinking Campaign میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔