دورہ بنگلہ دیش میں سعید اجمل کا کڑا امتحان شروع ہو گیا

بدھ 15 اپریل 2015 14:58

دورہ بنگلہ دیش میں سعید اجمل کا کڑا امتحان شروع ہو گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل کا کڑا امتحان شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آج دورہ بنگلہ دیش میں غیر رسمی پریکٹس میچ کھیل رہی ہے ، یہ میچ جہاں ہوم کنڈیشنز کو سمجھنے کیلئے پوری ٹیم کیلئے اہم ہے وہیں سعید اجمل کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اپنے متنازعہ بولنگ ایکشن پر پابندی لگائے جانے کے بعد آف سپنر پہلی بار میدان میں دیکھے جائیں گے۔

سعید اجمل پر ورلڈ کپ سے قبل پابندی عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد انہوں نے کسی ڈومیسٹک ایونٹ میں باولنگ نہیں کی جس کے بعد آئی سی سی کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ بولنگ ایکشن کو کلیئر کرنے کے بعد اجمل کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجمل اب آئی سی سی امپائرز کے خصوصی نشانے پر ہوں گے اور آج کے میچ کے علاوہ بھی پوری سیریز کو سعید اجمل کیلئے خصوصی امتحان قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ورلڈ کپ 2015ء میں امپائرنگ کے حوالے سے کھڑے ہونے والے تنازعے کے بعد آئی سی سی سے وابستہ تمام امپائرز اپنی مہارت کو ثابت کرنے میں زیادہ مستعدی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :