پاکستانیوں کو بھی ثانیہ پرفخر ہونا چاہیے، شعیب ملک

بدھ 15 اپریل 2015 15:26

پاکستانیوں کو بھی ثانیہ پرفخر ہونا چاہیے، شعیب ملک

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل۔2015ء)سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو بھی ان کی طرح ثانیہ مرزا پر فخر ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی شریکِ حیات ثانیہ مرزا دنیائے ٹینس کی سب اعلیٰ رینکنگ کی حامل کی کھلا ڑی بن گئی ہیں جو نہ صرف ان کے لئے بلکہ انڈٰیا اورپاکستان دونوں ممالک کے کے لئے اعزازہے۔ شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے اور ان کا دل خوشی سے لبریز ہے ، چوں کہ ثانیہ مرزا میری بیوی ہے اس لئےیہ پاکستان کے لئے بھی خوشی کا موقعہ ہے۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جیت ہرٹینس کے کھلاڑی اور مداح کی جیت چاہے وہ سرحد اس پار ہو یا اُس پارہوں۔