پیرمحل ،لڑائی کے مختلف واقعات میں4 خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی ،سڑک حادثات میں تین افراد زخمی

بدھ 15 اپریل 2015 15:57

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) لڑائی کے مختلف واقعات میں4 خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی سڑک کے حادثات میں تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر721گ ب کے رہائشی نذر عباس ولد حاجی صالح محمد کو لین دین کے تنازعہ پر عباس چنٹر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا گھریلو تنازعہ پر ملت ٹاؤن کی رہائشی سمیر اخان زوجہ محمد اعجاز کو اس کے خاوند محمد اعجاز نے دودن مسلسل کمرے میں بندکرکے تشددکانشانہ بنایا موضع بب کی رہائشی دوخواتین بھراں بی بی زوجہ رمضان ، بخت بی بی زوجہ محمد اعظم کو خورشید ، غفور نے گھریلو تنازعہ پر تشددکرکے زخمی کرڈالا آرامارکیٹ کے رہائشی محمد آصف ولد محمد صادق کو امتیاز وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر723گ ب کی رہائشی پروین اختر زوجہ شوکت علی کو اس کے دیور نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر741گ ب کے رہائشی مجاہد حسین ولد محمد فاضل کو موٹرسائیکل کی مٹی ڈالنے کے تنازعہ پر ٹیڈی ولد چراغ نے تشددکرکے زخمی کرڈالاسڑک کے حادثات میں بشیر اں بی بی زوجہ انور ، احمد ولد انور ، مدثر ولد ظفر اقبال زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :