پاکستانی ناول نگار کمیلا شمسی امریکی انعام کے لیے شارٹ لسٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اپریل 2015 16:50

پاکستانی ناول نگار کمیلا شمسی امریکی انعام کے لیے شارٹ لسٹ

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 اپریل 2015 ء): پکاستانی ناول نگار کمیلا شمسی کو اپنے ناول 'A GOD IN EVERY STONE ' کے لیے 2015 ء کے بیلیز ویمن پرائز فار فکشن کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2014ء میں لکھے گئے اس ناول کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ ترکی میں آثار قدیمہ کی تلاش میں نکلتی ہے جہاں اسے اپنے ہی ایک ماہر آثار قدیمہ ساتھی سے محبت ہو جاتی ہے اور وہ اس کے ساتھ ایک مشن پر روانہ ہو جاتی ہے لیکن یورپ میں پہلی جنگ عظیم شروع ہو جاتی ہے اور اس کا ساتھی ہی اس کی اپنی قوم کا دشمن بن جاتا ہے جس کے بعد لڑکی پشاور کے سفر پر بھی روانہ ہوتی ہے.

کمیلا شمسی کے اس ناول کو خاصا سراہا گیا تاہم ٹویٹر پر کمیلا شمسی نے اپنی نامزد گی کی تصدیق بھی کی ہے. بیلیز ویمن پرائز امریکہ کا واحد سالانہ بک ایوارڈ ہے جو کہ خواتین مصنفین کے لیے مختص ہے اور انہی کو دیا جاتا ہے اور رواں سال ان کی ویب سائٹ پر چھ کتابوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جس میں پاکستانی ناول نگار کمیلا شمسی کا ناول بھی شامل ہے.