دورہ بنگلہ دیش،بڑے خواب آنکھوں میں سجاکر جانیوالے شاہین پریکٹس میچ ہی ہار گئے

بدھ 15 اپریل 2015 17:07

دورہ بنگلہ دیش،بڑے خواب آنکھوں میں سجاکر جانیوالے شاہین پریکٹس میچ ..

فتح اللہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کے دوران پریکٹس میچ میں پاکستان نے بی سی بی الیون کوجیت کے لیے 269رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ خان شہاب سٹیڈیم، فتح اللہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز اظہر علی اور محمد حفیظ نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 66رنز بنائے،کپتان اظہر علی 27رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد حارث سہیل نے حفیظ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 64رنز جوڑے، حارث بھی 23رنز بنا کر پوولین لوٹے، حفیظ بھی 85رنز پر ہمت ہار بیٹھے جس کے بعد فواد عالم نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم دوسرے اینڈ سے وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور سرفراز احمد 6،سعد نسیم 1، وہاب ریاض 7،اسد شفیق 5اور یاسر شاہ 9رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

فواد عالم 67رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر 268رنز بنا کر بی سی بی الیون کو جیت کے لیے 269رنز کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شواگاتا ہوم نے 3جبکہ محمد شاہد،مختار علی، جبیر حسین، تائیج الاسلام اور سہاگ غازی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے269رنز کا مطلوبہ ہدف 48.5اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بی سی بی الیون کی جانب سے صابر رحمان نے 123رنز کی شاندا ر اننگز کھیلی،ان کے علاوہ سہاگ غازی اور امر القیس 36،36اور لٹن ڈاس 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4،راحت علی نے 2جبکہ وہاب ریاض،سعید اجمل اور یاسر شاہ نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :