Live Updates

اسلام آباد : تحریک انصاف کو دی جانے والی 7 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی، اسپیکر ایاز صادق نے بھی تصدیق کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اپریل 2015 17:12

اسلام آباد : تحریک انصاف کو دی جانے والی 7 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 اپریل 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے اسمبلی اراکین کو دی جانے والے 7 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی روک لی گئی ہے جس کی تصدیق اسپیکر ایاز صادق نے بھی کی ہے. ایاز صادق کا کہنا ہے کہ.

(جاری ہے)

تنخواہوں کی ادائیگی آڈٹ حکام کے کہنے پر روکی گئی ہے، جبکہ تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کر نے کے لیے ایم کیو ایم نے تحریک جمع کروا دی ، تحریک آرٹیکل 64 کے تحت جمع کروائی گئی ہے، جبکہ تحریک پر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ووٹنگ ہو گی ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے تحریک میں موقف دیا ہے کہ اسمبلیوں سے 40 روز تک غیر حاضر رہنے پر تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت معطل کی جائے.

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہری نے بھی اس حوالے سے مجھے خط لکھا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات