خواتین سپورٹس گالاپشاور 2015 شروع، مختلف سکولز و کالجز کی1192 کھلاڑی شرکت کر یں گی

بدھ 15 اپریل 2015 17:51

خواتین سپورٹس گالاپشاور 2015 شروع، مختلف سکولز و کالجز کی1192 کھلاڑی شرکت ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء ) خواتین سپورٹس گالاپشاور 2015 کا پروقار تقریب میں آغاز، گالا میں پشاور ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والی مختلف سکولز و کالجز کی1192 کھلاڑی شرکت کررہی ہیں ،باضابطہ افتتاح ڈائریکٹرسپورٹس فاٹا ارشد نوید نے کیا اس موقع پر سکول کی پرنسپل بیگم ناہید، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپورٹس افتخارشموزئی ،پشاور اپ لفٹ پروگرام کے کوارڈینٹر صلاح الدین ا ا ڈائریکٹرسپورٹس ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبدالرشید انور، ڈائریکٹریس سپورٹس خیبرپختونخوا و آرگنائزنگ سیکرٹری رشیدہ غزنوی ، اساتذہ اور کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد اس رنگارنگ تقریب میں موجود تھیں ۔

رنگا رنگ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جسکے فورًبعد قومی ترانہ بجایاگیا ۔

(جاری ہے)

تمام کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پی ٹی اور جمناسٹک کا شاندارہ مظاہرہ بھی پیش کیاگیا۔ اس گالا میں نومختلف گیمز شامل ہیں جن میں ایتھلیٹکس ، والی بال،ٹیبل ٹینس،نیٹ بال،ہینڈ بال،راؤنڈر،رسہ کشی ، تھرو بال اور بیڈمنٹن شامل ہیں،ٹیبل ٹینس میں14، راؤنڈ اور والی بال میں سولہ، بیڈمنٹن، میں بیس ،نیٹ بال ، ایتھلیٹکس اور رسہ کشی میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ہینڈ بال میں آٹھ اور تھرو بال میں چھ ٹیمیں شامل ہیں ۔

پشاور اپ لفٹ پروگرام کی طرف سے ان تمام گیمز کے کھلاڑیوں میں کٹس، شوز ، کھیلوں کا سامان بھی دیا گیا ۔ سپورٹس گالا ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا ،پشاور اپ لفٹ پروگرا م اور ایلمنٹری ایجوکیشن خیبرپختونخواکے باہمی اشتراک سے منعقد ہورہا ہے ۔جس میں پشاور ڈسٹرکٹ کی 35 سکولز وکالجز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قسم کا گالا منعقد ہورہا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں جن کو ٹرانسپورٹس اور کھانے کے علاوہ ٹریک سوٹ، شوز اور کھیلوں کے لاکھوں روپے کا سامان فراہم کیاگیا ۔

افتتاحی روز ٹیبل ٹینس ، تھرو بال ، نیٹ بال اور راؤنڈ کے مقابلے منعقد ہوئے راؤنڈ مقابلوں میں سول کوارٹر نے وزیر باغ ہائی سکول کو دو ایک سے ، بیگم شہاب الدین ہائی سکول نے یونیورسٹی گرلز ہائی سکول کو 3-1 سے جبکہ نشترآباد ہائی سکول نے جامعہ سکول کو 2-0 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ، نیٹ بال میں لنڈی ارباب ہائی سکول نے بیگم شہاب الدین کو چھ کے مقابلے بارہ گول سے شکست دی ، تھرو بال میں کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول نے میاں گجر کو 24-16 سے شکست دی ، ٹیبل ٹینس میں لیڈی گرفتھ سکول نے متھرا کو 2-1 سے جبکہ فرنٹیئر کالج پشاور نے اسلامیہ کو 3-1 سے شکست دیکر آگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ۔مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہینگے۔