سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اپریل 2015 18:08

سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اپریل 2015 ء) منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے ساتھ غیر قانونی لین دین کے الزام میں زیر تفتیش تاجر سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرفراز مرچنٹ ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد آج اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں ان سے پولیس افسران کی جانب سے 4 گھنٹے تک تفتیش کی جاتی رہی۔ تفتیش کے بعد پولیس کی جانب سے سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کر کے انہیں پولیس اسٹیشن سے جانے کی اجازت دے دی۔