نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اپریل 2015 18:18

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اپریل 2015 ء) نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

نیپرا نے درخواست پر تفصیلی غور و فکر کے بعد کے الیکٹرک کے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ صارفین کو مئی کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :