الیکشن مہم،وزیراعظم کیمرون بچی کا سوال سن کر گھبرا گئے

جواب نہ بن پڑا تو آئیں بائیں شائیں کرنے لگے،

بدھ 15 اپریل 2015 19:01

الیکشن مہم،وزیراعظم کیمرون بچی کا سوال سن کر گھبرا گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) رطانیہ میں الیکشن مہم کے دوران وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون 10برس کی بچی کا سوال سن کر گڑبڑا گئے،جواب نہ بن پڑا تو آئیں بائیں شائیں کرنے لگے،مانچسٹر کی رہنے والی دس برس کی ریمانے وزیراعظم سے پوچھا کہ “اگر آپ الیکشن میں اپنے علاوہ کسی دوسرے سیاست دان کو چنتے ہیں تووہ کون ہوگا؟۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ کیمرون سوال سن کرتھوڑے گڑبڑا گئے ۔بعد میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولے کہ اگر وہ یہ سمجھتے کہ ان کے علاوہ کوئی اور انتخابات جیت سکتا ہے تو وہ انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیتے،اس لئے اس سوال کا جواب دینا ان کیلئے مشکل ہے۔ملاقات کے آخر میں کیمرون نے بچی کے سوال کو اپنی الیکشن مہم کے دوران پوچھا گیا ٹاپ سوال قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :