سندھ ٹیکسٹ بک بو رڈ کی کتب میں کئی سنگین غلطیوں کا انکشاف

بدھ 15 اپریل 2015 19:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) حکو مت سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے سرکا ری اسکولوں میں سندھ ٹیکسٹ بک بو رڈ کیی تیا رکردہ تدریسی کتب کی مفت تقسیم کا سلسلہ جا ری ہے تاہم ان تدریسی کتب میں کئی اہم سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں چو تھی جما عت کی سائنس کی کتاب میں تو انسانی دما غ کا وزن سندھ ٹیکسٹ بک بو رڈ کے قابل ما ہرین نے ایک سو چار کلو گرام یعنی اڑھا ئی من سے بھی زیا دہ تحریر کر دیا ہے حا لا نکہ انسا نی دما غ کا وزن گرامز سے زیا دہ نہیں ہے جبکہ سو نے پے سہا گہ یہ کہ یہ کتاب سندھ حکو مت کی جانب سے قائم کی گئی صو بائی کمیٹی ، سندھ ٹیکست بک بو رڈ کے ماہرین اور کئی اعلیٰ تعلیمی ما ہرین کی مکمل جا نچ پڑتال کے بعد جا ری کی گئی ہے جبکہ کئی کتابوں میں تو با ئینڈنگ کی غلطی بھی سا منے آئی ہے اور کتابوں میں سے کئی کئی باب غا ئب ہیں ان کتابوں کی تقسیم کا سلسلہ جا ری ہے مگر اس کے با وجود اس وقت تک کسی افسر یا ما ہر تعلیم نے اس کا نوٹس تک نہیں لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :