شمع گولڈ کپ،پشاور سٹارز کرکٹ کلب کی کامیابی

بدھ 15 اپریل 2015 20:03

شمع گولڈ کپ،پشاور سٹارز کرکٹ کلب کی کامیابی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) چھٹا شمع گولڈ کپ T-20کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء مزید دو میچوں کا فیصلہ انصاف کلب نے شاہ جمخانہ اور پشاور سٹارز نے HBF کو ہرا دیا۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں شاہ جمخانہ کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور 92رنز بنائے۔ عادل کریم نے 36رنز بنائے۔ انصاف کلب کی طرف سے ذیشان ناصر نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز انصاف کلب نے تین وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنائے۔

(جاری ہے)

رفیع اللہ نے 28رنز بنائے۔ شاہ جمخانہ کی طرف سے بلال، زین اور شکیل نے ایک ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں HBF کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور 27رنز پر آل آؤٹ ہوگئے۔ اور کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر میں نہ داخل ہو سکا۔ پشاور سٹارز کی طرف سے شاہ زیب اور بلال نے 4,6 وکٹیں حاصل کی جواب میں پشاور سٹارز نے 28رنز بنا کر میچ جیت لیا بغیر کسی نقصان کے شاہد خان نے 19رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :