آل کراچی مسلم کھتری گولڈ ن جوبلی فٹبال ،ینگ حقانی کی شاندار کامیا بی

بدھ 15 اپریل 2015 20:03

آل کراچی مسلم کھتری گولڈ ن جوبلی فٹبال ،ینگ حقانی کی شاندار کامیا بی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) حسینی فٹبال کلب کے زیر اہتمام نورانی عید گاہ گراؤنڈ الیو ن جی نیو کراچی میں جاری آل کراچی مسلم کھتری ایسو سی ایشن گولڈ ن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ 2015 میں منگل کے روز کھیلے گئے میچ میں ینگ حقانی ڈسٹرکٹ ویسٹ نے حریف نارتھ برادرز ڈسٹرکٹ سینٹرل کو عمدہ کھیل کی بدولت 2-0 سے مات دے دی۔ کھیل کے پہلے دوراینے میں ینگ حقانی کے گول کیپر اعجا ز جونیئر اور نارتھ برادرز کے گول کیپر طاہر شاہ نے تمام حملوں کو بڑی مہارت سے ناکام بنا یا ۔

اور کھیل کا پہلا ہا ف 0-0 تھا۔ وقفہ پر مہمان خصوصی ممبر مسلم کھتری ایسو سی ایشن اور اسپورٹس کی معر رف شخصیت عبدالو حید جہا نگیر پور والے ، حاجی محمد انو ر اور حاجی عبدالغفور سے ینگ حقانی اور نارتھ برادرز کے کھلاڑیوں سے تعارف کر ایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صد ر مسلم کھتری ایسو سی ایشن لیا قت علی، ممبر محمد رفیق کھتری ، انٹرنیشنل فٹبالر و سیکریٹری DFA سینٹرل محمد سلم پٹنی، صد ر حسینی فٹبال کلب و ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صابر کھتری ارشا دی ، سیکریٹری ضلع بے نظیر آبا د (سابقہ نوابشاہ) ماسٹر ریا ست علی ، میڈیا کوآرڈینٹر محمد نظام ، محمد ذاکر کھتری، عبدالرحمان کھتری ارشادی، عدنان صابر(AD)ِ، محمد شاکر کھتری ،عبدالکریم ، فاروق عمر، شاہد تاؤ ، حسین تارا، محمد صدیق ، صا بر ڈسکو کے علاوہ گراؤنڈ پر شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی موجو د تھے۔

اس کے علا وہ شائقین فٹبال کی بہت بڑی تعداد کی گراؤنڈ پر آمد نے ٹورنامنت کی رونقیں بڑھا نے کا سبب ہیں اور کراچی کی تمام ٹیمیں اور ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ینگ حقانی اور نارتھ برادز کے درمیان میچ کا دوسرا دوراینہ انتہائی شاندار قابل دید تھا۔ اور ینگ حقانی کے نعمت خان نے کا نر ککس درست نشانہ کے ذریعے حیران کن گول بنا کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی بر تری دلا دی۔

اس کے بعد نارتھ برادرز نے گول کر نے کے اور میچ برا بر کر نے کے لیے کئی حملے کیے مگر ان کے تمام دوسری جانب سے حریف ناکام رہے تاہم فاتح ٹیم کے اعجا ز سینئر نے اپنے ساتھ کھلاڑیوں کی مد د سے ایک بہترین موومنٹ بنائی اور مخالف کے ایر میں 25 گز کی دوری سے انتہئی زور دار اور خوبصورت اور پاور فل شوٹ کے ذریعے بال کو سیدھا نارتھ برا درز کے جال میں داخل کر کے بر تری کو 2-0 سے ڈبل کر دیا۔

اس کے بعد میچ میں مزید کوئی گول نہ اسکور ہو سکا اسطرح ینگ حقا ئی کی ٹیم 2-0 سے فتح کے ساتھ گراؤنڈ سے با ہر ہوگئی۔ مذکورہ میچ کو ولی محمد ڈاڈ نے سپر وائز کیا ان کے معاونین میں باہر خان اور عبدالرؤف بلو چ تھے۔ میچ کمشنر استا د عبدالطیف بلوچ اور فورتھ آفیشل بابر علی پٹنی تھے۔کمینٹٹری کے فرائض ماسٹر ریاست علی اور صا بر ڈسکو نے انچارج رہے۔ آج جمعرات 16 اپریل کو شہبا ز گرین ایف سی کا مقابلہ جیئے لا ل لیاری سے شام 5 بجے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :