لاہور ائیر پورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن جدہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بدھ 15 اپریل 2015 20:08

لاہور ائیر پورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن جدہ سمگل کرنے کی کوشش ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) اینٹی نار کوٹکس فورس نے لاہور ائیر پورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن جدہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سرگودھا کا رہائشی محمد علی عمرہ کی غرض سے لاہور سے جدہ جارہا تھاکہ لاہور ائیر پورٹ پر دوران چیکنگ اسکے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ اینٹی نار کوٹکس فورس نے مسافر محمد علی کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نا معلوم مقا م پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :