شوہر کے جنازے پر بیوہ نے بےہودہ لڑکیوں کا ڈانس کرادیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 15 اپریل 2015 20:36

شوہر کے جنازے پر بیوہ  نے بےہودہ لڑکیوں کا ڈانس  کرادیا

تائیوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اپریل۔2015ء)مرنے والوں کی قدر اُن کے مرنے کے بعد اتنی بڑھ جاتی ہے کہ اُن کی زندگی میں اُن کی جن عادتوں پر غصہ آتا تھا، مرنے کے بعد بری نہیں لگتی۔ پیپلز ڈیلی کے مطابق ایک عورت نے شوہر کے مرنے کے بعد اس کے تابوت کے گرد بے ہودہ لڑکیوں کا ڈانس کرا دیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی وڈیو بھی بنی جن میں تابوت کے گرد کئی لڑکیا ں ناچ رہی ہیں۔ اس ڈانس پرفارمنس کو دیکھ کر خاندان اور دوست احباب سب افسوس بھول کر موبائل سے اس انوکھے واقعے کی فلم بندی کرنے لگے۔ تائپے، تائیوان کی مسز جیان نے کہا کہ اس کے شوہر اپنی زندگی میں ہر وقت لڑکیوں پر نظر رکھتے تھے، اس لیے ایک آخری دفعہ اُن کے تابوت کے گرد لڑکیوں کا ڈانس کرا دیا۔