تباہیاں پھیلانے والا امن کاوکیل بن گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 15 اپریل 2015 20:36

تباہیاں پھیلانے والا امن کاوکیل بن گیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اپریل۔2015ء)سیکرٹ ایجنٹ جیمز بانڈ سے کون واقف نہیں۔ ڈینئل کریگ کے پاس بطور 007لوگوں کو قتل کرنے کا لائسنس بھی ہےجس کا وہ بے دریغ استعمال بھی کرتا ہے، مگر پہلی بار برطانوی اداکار کو لوگوں کو بچانے کا لائسنس دے دیا گیا۔اقوام متحدہ نے ڈینئل کریگ کو بارودی سرنگوں کے خلاف وکیل (سفیر) مقرر کیا ہے۔ اس سے پہلے ڈیئنل کریگ کو صرف تباہیاں پھیلاتے ہوئے ہی دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب وہ اگلے تین سال تک یو این مائن ایکشن سروس کی طرف سے بارودی سرنگوں کے نقصانات اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے شعور پیدا کرےگا ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اُن سے مخاطب ہو کر کہا کہ بطور جیمز بانڈ تمہیں لائسنس ٹو کل دیا تھا مگر میں تمہیں لائسنس ٹو سیو دے رہا ہوں۔ اقوام متحدہ نے پچھلے سال 4 لاکھ بارودی سرنگیں ختم کی ہیں، اور 2000 ٹن ناکارہ بارودی مواد بھی ضائع کیا۔ ڈینئل کریگ کو صومالیہ، عراق، مالی سے بارودی ڈیوائس، شام سے بیرل بم، کمبوڈیا، کولمبیا اور افغانستان سے بارودی سرنگیں ختم کرنے اور ان کے خلاف مہم چلانے کا کام کرنا پڑے گا۔