جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے صولت مرزا سے تفتیش مکمل کرلی

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اپریل 2015 20:55

جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے صولت مرزا سے تفتیش مکمل کرلی

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اپریل 2015 ء) صولت مرزا کے انکشافی بیان کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے صولت مرزا سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے صولت مرزا سے تحقیقات کے سلسلے میں تفتیش کیلئے آج مچھ جیل میں ملاقات کی، ملاقات میں تفصیلی تفتیش کے مکمل ہونے کے بعد صولت مرزا کو واپس پھانسی گھاٹ بھیج دیا گیا ہے۔