بھارتی فوج کی جانب سے شکرگڑھ ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی جارہی ہے: رینجرز

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اپریل 2015 21:07

بھارتی فوج کی جانب سے شکرگڑھ ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی جارہی ..

شکرگڑھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اپریل 2015 ء) رینجرز حکام کی جانب سے اطلاعات آئی ہیں کہ بھارتی فوج کی جانب سے شکرگڑھ ورکنگ باوَنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز حکام کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بھارت پھر سے اشتعال انگیزی پر اتر آیا ہے، شکرگڑھ ورکنگ باوَنڈری پر بھارتی افواج کی جانب سےبلااشتعال فائرنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں کرول اور رنگا سمیت 3 دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کے چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :