حلفاً کہتا ہوں 2013 کے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اور نہ موجودہ حکومت کسی قسم کے پلان کے تحت آئی ہے  وزیر خزانہ

جو ڈیشل کمیشن میں دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا پاک بھارت تجارت شروع ہونے میں بھارت کی جانب سے تاخیر ہے حکومت پی آئی اے کے 26فیصد حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ملازمین متاثر نہیں ہونگے اسحا ق ڈار کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 اپریل 2015 22:36

حلفاً کہتا ہوں 2013 کے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اور نہ موجودہ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں کہ 2013 کے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اور نہ موجودہ حکومت کسی قسم کے پلان کے تحت آئی ہے  جو ڈیشل کمیشن میں دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا پاک بھارت تجارت شروع ہونے میں بھارت کی جانب سے تاخیر ہے حکومت پی آئی اے کے 26فیصد حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ملازمین متاثر نہیں ہوں گے۔

بدھ کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں منعقدہ تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں آ چکا ہے اور وہ اپنا کام کل سے شروع کر رہا ہے۔ا نہوں نے کہاکہ یہ ضروری نہیں کہ جوڈیشل کمیشن 45 روز میں ہی اپنی تحقیقات مکمل کرے  بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

2013 کے الیکشن کے بعد نواز شریف حکومت کے اقدامات سے ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہوا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری دن بدن بڑھ رہی ہے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہووں نے کہاکہ 2013 کے الیکشن کے بعد ہمیں لْٹا پْوٹا پاکستان ورثے میں ملا تاہم حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت آج فارن انوسٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہا ہے۔ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں تاہم یہ مسائل دنوں میں حل ہونے والے نہیں کہ بٹن دبائیں تو مسائل حل ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نان ایشوزکوایشوبنایاجارہاہے دھرنوں کے باوجود پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہورہی ہے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ ریلویز،توانائی کے شعبوں میں بھی معاہدے ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت پی آئی اے کے 26فیصد حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے  پی آئی اے کے حصص فروخت کرنے سے ملازمین متاثر نہیں ہوں گے ۔