نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئیں فوجی عدالتوں سے 6 دہشت گردوں کی سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

فوجی عدالتی کی آئینی حیثیت کے تعین تک سزائے موت پر عملدرآمد روکا جائے درخواست گزار کی استدعا

بدھ 15 اپریل 2015 22:38

نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئیں فوجی عدالتوں سے 6 دہشت گردوں کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئیں فوجی عدالتوں سے 6 دہشت گردوں کی سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں درخواست معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس زیر سماعت ہے اس لئے عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ فوجی عدالتی کی آئینی حیثیت کے تعین تک سزائے موت پر عملدرآمد روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :