سرحدی خلاف ورزی پرپاکستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا،بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان کو دھمکی

بدھ 15 اپریل 2015 23:00

سرحدی خلاف ورزی پرپاکستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا،بھارتی وزیر داخلہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء ) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی خلاف ورزی پر بھارت کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کو کہہ دیا ہے کہ اب منموہن سنگھ کی نہیں بلکہ نریندر مودی کی حکومت ہے اب اگر پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اس کا جواب سفید جھنڈوں کی بجائے توپوں سے دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آئے روز شکرگڑھ، چونڈا سیکٹر اور نکیال سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے مگر بھارت اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :