دپیکا پڈوکون کی فلم” پیکو “کا ایک اور گیت جاری کر دیا گیا

جمعرات 16 اپریل 2015 11:10

دپیکا پڈوکون کی فلم” پیکو “کا ایک اور گیت جاری کر دیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)دپیکا پڈوکون کی فلم” پیکو “کا ایک اور گیت جاری کر دیا گیا ہے۔بے زبان ہی رہ گئے وہ لمحے۔۔ ساتھ ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے کچھ کہہ نہ سکے۔۔ دپیکا پڈوکون اور عرفان خان کو بیتا وقت تڑپا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوریاں ہیں فاصلے ہیں لیکن پھر بھی کر رہے ہیں ایک دوسرے کا احساس ہے آس پاس۔جدائی کی کسک دونوں کے چہروں پر عیاں ہیں۔ ہر آہٹ پر لگ رہا ہے جیسے بچھڑا ہمسفر لوٹ آیا ہو۔ باپ بیٹی کی محبت کی داستان اور کچھ جڑتے ٹوٹتے رشتوں کی کہانی ہے پیکو جو جلد ہی ریلیز کر دی جائے گی۔