مونٹی کارلو ٹینس: نوواک جوکووچ دوسرے راؤنڈ میں کامیاب

جمعرات 16 اپریل 2015 11:40

مونٹی کارلو ٹینس: نوواک جوکووچ دوسرے راؤنڈ میں کامیاب

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل۔2015ء) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامٹ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پیرس: عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر سربیا کے نوواک جوکووچ نے سپین کے ایلبرٹ راموس کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی ، جوکووچ کی فتح کا سکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔

جنرل ساؤنڈ ایک اور میچ میں سپین کے ڈیوڈ فیررر کامیاب رہے ، فیررر کے حریف کھلاڑی وکٹر ایسٹریلا پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد میچ سے دستبردار ہوگئے جس پر انہیں فاتح قرار دیدیا گیا ۔