ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو ثابت ہونے پر رضا حسن کا کیریئر خطرے میں پڑ گیا

جمعرات 16 اپریل 2015 11:43

ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو ثابت ہونے پر رضا حسن کا کیریئر خطرے میں پڑ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو ثابت ہونے پر نوجوان قومی اسپنر رضا حسن کا کرکٹ کیریئر خطرے میں پڑ گیاکراچی میں ہونے والے پنٹنگولر کپ میں قومی اسپنر نے پنجاب بادشاہ کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

ڈوپ ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹر کا سیمپل بھارت بھیجوایا گیا جو نہ صرف مثبت آیا بلکہ ٹیسٹ میں کوکین کا استعمال بھی ثابت ہوا اب قومی کرکٹر کو 2 سالہ پابندی عائد کے علاوہ پولیس کیس کا سامنا بھی کرنا پڑا سکتا ہے۔ پی سی بی کو رضا حسن کے جواب کا انتظار ہے کہ وہ سیمپل ٹو کا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں یا اپنے وکیل کے ذریعے اپنی صفائی پیش کریں گے تمام تر عمل پر دو سے تین ماہ لگ سکتے ہیں جس کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔