سپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس 4 سے 10مئی تک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا

جمعرات 16 اپریل 2015 11:44

سپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس 4 سے 10مئی تک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبائی سپورٹس ایسوسی ایشن کے لئے سپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس 4سے 10مئی تک یہاں کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی کہ وہ کورس میں شرکت کیلئے نام بھجوائیں،کو رس کے انعقا د کا مقصد سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی قابلیت میں اضافہ کرنا ہے ۔