سور کے خون سے نہانے والی لڑکی نے وجہ بتا دی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 16 اپریل 2015 11:46

سور کے خون سے نہانے والی لڑکی نے وجہ بتا دی

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل2015ء)کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ماڈل چینل نے بتایا کہ وہ ہر روز سور کے خون سے نہاتی ہے۔ اس نے کہا کہ اس کا سب سے بڑا خوف بڑھتی عمر ہے۔ اپنی بڑھتی عمر کو روکنے کے لیے وہ روز سور کے خون سے غسل کرتی ہے، حالانکہ ویسے وہ سبزی خور ہے۔ ماڈل نے یہ انکشاف ایم ٹی وی کے پروگرام ٹرو لائف میں کیا۔

اس نے کہا کہ وہ جوان رہنا چاہتی ہے۔ چینل نے اپنی سکن کیئر کے طریقوں کا بھی بتایا۔ اس نے کہا کہ ہزاروں سال پہلے لوگ ان طریقوں کو استعمال کرتے تھے اور یہ کام بھی کرتے تھے۔ ماڈل نے کہا کہ اسے بوڑھا ہونےا ورا پنےچہرے پر چھائیاں پڑنے سے خوف آتا ہے۔ اس نے کہا کہ چھائیاں دور کرنے اور کم عمر نظر آنے کے لیے وہ سب کچھ کرے گی۔

(جاری ہے)

ما ڈل کے مطابق خون میں نہانے سے جلد نرم اور ٹائٹ رہتی ہے۔

نوجوان نظر آنے کے لیے یہ ماڈل دوسرے ٹوٹکے بھی آزماتی ہے، کھانے میں صرف سبزیاں کھاتی ہے۔ غسل کے لیے روز قصائی سے بالٹی بھر خون لاتی ہے۔ لگتا ہے یہ ماڈل اُن قصے کہانیوں سے بہت متاثر ہے جن میں نوجوان نظر آنے کے لیے خون میں نہایا جاتا تھا۔ 16 ویں صدی سے متعلق ایک کہانی مشہور ہے کہ الزبتھ باتھوری ، جو ہنگری کی کاؤنٹس تھی، نے ہزاروں افراد کو قتل کرا دیا۔ وہ روز انسانوں کے خون سے غسل کرتی تھی۔ اس کی بھی یہی خواہش تھی کہ ہمیشہ جوان نظر آیا جائے۔