ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ‘ قومی جونیئر ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 18 اپریل کو ہوں گے

جمعرات 16 اپریل 2015 11:51

ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ‘ قومی جونیئر ٹیموں کے چناؤ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے زیر اہتمام ساؤتھ ایشین کیڈٹس اینڈ جونیئر چیمپئن شپ اور چین کے تربیتی دورے کے سلسلے میں جونیئر ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 18 اپریل سے پشاور میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ملتوی ہونے کے بعد ہم نے ٹیموں کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ٹرائلز اب 18 اپریل کو پشاور میں ہوں گے۔

فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی کہ میگا چیمئپن شپ کیلئے مضبوط سکواڈ تشکیل دیں تاکہ کھلاڑی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ٹریننگ ٹور کیلئے ہمیں دعوت دی ہے جس میں ہم اپنی ٹیم بھیجیں گے، جوڈوکاز کو اعلی معیار کی تربیت ملے گی جس کا انہیں مستقبل میں فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :