پاکستان میں قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں ‘حیدر سلطان

جمعرات 16 اپریل 2015 12:17

پاکستان میں قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں جس معاشرے میں انصاف برائے نام رہ جائے وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تقر یب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئے روز چوریاں ،قتل وغارت ،دہشت گردی کے باعث عوام کا سکون غارت ہوچکا ہے ،میرے والد سلطان راہی کے قتل کو اتنے سال ہوگئے ہیں مگر قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ،ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی ۔ حیدر سلطان نے کہا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کی بے شمار آفرز ہوئیں مگر میں اپنے ملک میں رہ کر کام کرنا چاہتا ہوں ۔ کیونکہ پاکستان میں رہ کر بھی اچھا اور معیاری کام کیاجاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :