غیر معیاری پنجابی گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے‘ گلوکار ہ حنا فر ید

جمعرات 16 اپریل 2015 12:23

غیر معیاری پنجابی گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے‘ گلوکار ہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) نوجوان گلوکار ہ حنا فر ید نے کہا ہے کہ غیر معیاری پنجابی گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں حنا فر ید نے کہا کہ پنجابی کلچر ماں بہن اور بیوی کے احترام کا درس دیتا ہے مگر بے شمار نئے گلوکاروں نے اپنے گانوں میں غیر مہذب الفاظ کوشامل کرتے ہوئے خود کو گلوکار کہلوانے کی ناکام کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے فوک گلوکاروں کے گانوں میں گستاخی اوربے حیائی کی کھلم کھلا تعلیم دی جارہی ہے جونوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے ، ہمیں ایسے غیر مہذب گانوں اور گلوکاروں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے متعارف کروایا جاسکے ۔