دبئی میں منائی گئی سالگرہ کویادگار تقریب کے طور پر یاد رکھوں گی‘ صباء قمر

جمعرات 16 اپریل 2015 12:47

دبئی میں منائی گئی سالگرہ کویادگار تقریب کے طور پر یاد رکھوں گی‘ صباء ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)نامور اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ امسال سالگرہ کی تقریب دبئی میں منائی اور میرے خیال میں اپنی زندگی میں اسے یادگار تقریب کے طور پر یاد رکھوں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ تقریب میں پاکستان سمیت بھارت کے فنکار بھی شامل تھے اور یہی وجہ ہے کہ اس تقریب کو میں یادگار سمجھتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ آج کے گھٹن زدہ ماحول میں انسان کو اس طرح کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی تلاش میں رہنا چاہیے ۔