اسلام آباد: حب ، سونمیانی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، ترجمان پاک فضائیہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اپریل 2015 13:11

اسلام آباد: حب ، سونمیانی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 اپریل 2015ء): پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق حب کے علاقہ سونمیانی میں پاک فضائیہ کا تربیتی میراج طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا ہے. ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ پتہ چل سکے گی.