ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا
جمعرات 16 اپریل 2015 13:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) عالمگیرسطح پرٹیلی کمیونیکیشن سلوشنزفراہم کرنیوالی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون Huawei Ascend Y625 مارکیٹ میں متعارف کرادیا ہے جوقابل استطاعت اور مکمل طور پر منفرد اور حیرت انگیز خصوصیات سے لبریزہے۔ یہ شاندار Ascend Y625اسمارٹ فون موبی لنک کی دلکش آفرکیساتھ مارکیٹ میں پیش کیا جارہا ہے جوصارفین کواس ڈیوائس کی خریداری پر 6 ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ آفرحاصل کرنے کی اجازت دے گا ۔
ہواوے پاکستان کے مارکیٹنگ ہیڈ فرازایم خان کا کہناہے کہ جب ہم اپنی مصنوعات تیار کرتے ہیں تو اس نکتے پر خصوصی توجہ مرکوزرکھتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین معیارکی مصنوعات فراہم کریں اوریہ مصنوعات عام لوگوں کی خریداری کی حد میں ہوں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سب کیلئے ہے اور ہواوے کی خواہش ہے کہ تمام صارفین کو ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو یقینی بنا یا جاسکے۔
ڈیٹا موبی لنک کے سربراہ عامر منظورکا کہنا تھا کہ ہمیں تھری جی فعال ہینڈ سیٹس کے گلدستے میں ایک اور ڈیوائس شامل کرنے پر فخر ہے جو موبی تھری جی تجربہ میں مزید اضافہ کرے گا ۔انھوں نے کہا کہ موبی لنک نے ہمیشہ شرکت داری پریقین رکھا ہے اور ہواوے Y625 کو ایک خصوصی 6GB 3G ڈیٹا پیکیج کے ساتھ چھ ماہ کے آفرکیساتھ متعارف کرایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ شراکت داری موبی لنک کی پاکستان میں ایکوسسٹم کوترقی دینوالے موبائل مینوفیکچررزکی حمایت کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ہواوے Y625 اسمارٹ فون انتہائی پتلا ہے اوراس کاا سمارٹ ا سکرین ہموار اور متحرک کلر ڈسپلے کے ساتھ مکمل ٹچ 5.0 انچ سائز کا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.