ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا فارمیٹ تبدیل کر نے کا اعلان کر دیا

جمعرات 16 اپریل 2015 13:43

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا فارمیٹ تبدیل کر نے کا اعلان کر دیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل۔2015ء) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا فارمیٹ تبدیل کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ اب یہ ایونٹ ہر 2سال بعد ایک مرتبہ ٹی ٹونٹی اور ایک بار 50اوور فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھا کہ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اگلے سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

اگلے برس یہ ایونٹ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کھیلا جائے گا جس میں دو ایسوسی ایٹ ٹیموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اشرف الحق نے مزید کہا کہ 30 جون کو ایشین کرکٹ کونسل تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد اس کے صرف دو ممبران آئی سی سی کی زیر نگرانی کام کریں گے۔ یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے تحلیل ہونے کے بعد اشرف الحق کا ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے 32 سالہ دور بھی ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :