اینٹیگا ٹیسٹ: انگلش ٹیم کے 399رنز کے جواب میں 295رنز بنا کر آؤٹ

جمعرات 16 اپریل 2015 13:47

اینٹیگا ٹیسٹ: انگلش ٹیم کے 399رنز کے جواب میں 295رنز بنا کر آؤٹ

اینٹیگا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ اینٹیگا میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

تیسرے دن کا کھیل اپنے اختتام کو پہنچا تو انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 38اوورز کھیل کر 116رنز بنائے اور اسکے 3کھلاڑی آؤٹ ہوئی اور کالی اندھی کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 2وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے پہلے کالی اندھی، انگلش ٹیم کے 399رنز کے جواب میں 295رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، ٹیم کی جانب سے جیرمین بلیک وڈ جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی، وہ 112رنز کے اسکور کے ساتھ آخر تک ناٹ آؤٹ رہے تھے، جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے جیمز ٹریڈویل 4وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بالر رہے۔