بنگلہ دیش،سری لنکا کیخلاف سریز کیلئے مشترکہ کیمپ لاہور میں شروع

جمعرات 16 اپریل 2015 13:47

بنگلہ دیش،سری لنکا کیخلاف سریز کیلئے مشترکہ کیمپ لاہور میں شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی20 اور دو ٹیسٹ کی سیریز کے کھلاڑیوں اور دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان اے کا مشترکہ کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا،کیمپ کمانڈ نٹ محمد اکرم نے دورہ بنگلہ دیش کو سعید اجمل کا اصل امتحان قرار دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگنیوالیکیمپ میں کپتان مصباح الحق،یونس خان اور احمد شہزاد سمیت قومی کرکٹرز کو بھرپور مشقیں کرائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کمانڈینٹ محمد اکرم کے مطابق پاکستان اے اور انڈر نائینٹین کے دوروں کی بحالی خوش آئند ہے،اس سے بیٹنگ لائن کا خلا پر ہوگا۔سعید اجمل نے ایکشن کی درستگی پر سخت محنت کی،اب ان کا اصل امتحان ہے،موثر ب باؤلنگ کرنے پرہی بھرپور موقع ملے گا۔محمد اکرم کا کہنا تھا کہ محمد عرفان کی انجری کی بڑی وجہ ان کا دراز قد ہونا ہے اور تھنک ٹینک نے انہیں احتیاط سے استمعال کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :