شوٹنگ اور نشانہ بازی کے عالمی مقابلوں میں بھارت نے سب سے زیادہ میڈلز جیتے

جمعرات 16 اپریل 2015 13:50

شوٹنگ اور نشانہ بازی کے عالمی مقابلوں میں بھارت نے سب سے زیادہ میڈلز ..

اتر پردیش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) شوٹنگ یا نشانہ بازی ایسا کھیل ہے جس میں بھارت نے عالمی مقابلوں میں سب سے زیادہ میڈل جیتے ہیں۔اسے نوجوانوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے اور اس میں مردوں کی شرکت، خواتین کے مقابلے کافی زیادہ رہی ہے۔لیکن ریاست اترپردیش کے گاوٴں جوہڑ کی دو خواتین ایسی ہیں جنہوں نے بندوق تھامی 60 سال کی عمر کے بعد لیکن جب تھامی تو زونل اور قومی سطح پر کئی میڈل جیتے۔

82 سالہ چندرو اور 74 سال کی پریاشی تومر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور دونوں کی اس کھیل میں شمولیت کی وجہ ان کے پوتے پوتیاں تھے۔چندرو، پریاشی تومر کی جٹھانی ہیں اور فی الحال سرسا کے کالجوں میں لڑکے لڑکیوں کو نشانے بازی سکھاتی ہیں۔نشانہ بازی کی شروعات کے بارے میں چندرو بتاتی ہیں کہ ’میں 65 سال کی تھی جب میں نے پہلی بار بندوق تھامی۔

(جاری ہے)

میں اپنی پوتی شیفالیکو شوٹنگ رینج پر لے کر گئی تھی۔ بچوں کو دیکھ کر میں نے بھی بندوق اٹھا لی۔ میرا نشانہ درست لگا۔ وہاں موجود انسٹرکٹر اس سے کافی متاثر ہوئے اور انھوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔‘ان دونوں خواتین کی کوچنگ سے کئی بچے قومی سطح کے نشانے باز بن چکے ہیں جب ان دونوں خواتین نے نشانہ بازی شروع کی تو انہیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا اور دونوں جب بھی رینج پر مشق کے لیے تو گاوٴں کے مرد ان کا مذاق اڑاتے۔

پریاش کہتی ہیں، ’گاوٴں کے آدمی ہمیں کہتے تھے کہ یہ بڑھیائیں کارگل میں جائیں گی۔ یہ اس عمر میں ڈھل گئیں۔ میں اور میری جٹھانی چندرو چھپ چھپ کر مشق کے لیے جاتے تھے۔‘ان کے مطابق ’ہم گاوٴں کی دیگر عورتوں کو اپنے ساتھ لے جانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرتی تھیں لیکن کوئی بھی ہمارے ساتھ چلنے کے لیے تیار نہیں ہوا۔ تاہم چیزیں تب بدلیں جب ہم نے میڈل جیتے اور ہماری تصاویر اخباروں میں آنے لگیں۔

‘چندرو اور پرکاشی نے 1999 سے 2013 کے درمیان ’ویٹرن کیٹیگری‘ میں کئی میڈل جیتے ہیں۔ اس زمرے میں خواتین کم اور مرد نشانے بازی زیادہ ہوتے ہیں۔چندرو اور پرکاشی نے 1999 سے 2013 کے درمیان ’ویٹرن کیٹیگری‘ میں کئی میڈل جیتے ہیں اس کے باوجود دونوں نے کئی طلائی، نقرئی اور کانسی کے تمغے جیتے اور پھر دونوں سے ہارنے والے مرد ان کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لینے سے بھی اترانے لگے۔

شوٹنگ اور نشانہ بازی کے عالمی مقابلوں میں بھارت نے سب سے زیادہ میڈلز ..

متعلقہ عنوان :