بالی ووڈ کی مزاحیہ فلم ” ویلکم ٹو کراچی “ کا ٹریلر جاری

جمعرات 16 اپریل 2015 13:50

بالی ووڈ کی مزاحیہ فلم ” ویلکم ٹو کراچی “ کا ٹریلر جاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کی مزاحیہ فلم ' ویلکم ٹو کراچی ' کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم اکیس مئی کو سینما گھروں میں جلوہ گر ہوگی۔فلم میں جیکی امریکا جانے کے خواہش مند ہیں اور ارشد انکی مدد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے بغیر امریکا جانے کی کوشش میں دونوں غلطی سے کراچی پہنچ جاتے ہیں۔ہدایتکار اشیش موہن کی فلم میں اداکاری دکھانے والوں میں شامل ہیں۔پاکستانی مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ ، عدنان شاہ، عمران حسنی سمیت ارشد وارثی، جیکی باھگنانی شامل ہیں ،اکیس مئی کو ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم شائقینوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :