فلم رام لیلا کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے خارج کر دی

جمعرات 16 اپریل 2015 13:56

فلم رام لیلا کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے خارج کر دی

الہ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) بھارتی فلم رام لیلا کیخلاف لکھنوٴ کے ہائیکورٹ میں درج درخواست کو خارج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ اس فلم سے مذہبی حلقوں کی دل آزاری کی گئی ہے لہذا سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم کی نمائش کا سرٹیفکٹ منسوخ کیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست اس بنیاد پر مسترد کر دی ہے کہ یہ فلم 2013 میں نمائش کیلئے پیش کی جا چکی ہے اور تقریباً دنیا بھر میں اس کی نمائش پہلے ہی ہو چکی ہے، ایسے میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اور یہ عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ یہ درخواست 2013 میں دائر کی گئی تھی تاہم اس کا فیصلہ دو برس بعد ممکن ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :