آئی پی ایل کو اب مزید میری ضرورت نہیں ، پرینٹی زنٹا

جمعرات 16 اپریل 2015 14:07

آئی پی ایل کو اب مزید میری ضرورت نہیں ، پرینٹی زنٹا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پرینٹی زنٹا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کو مزید میری ضرورت نہیں ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2008 میں اپنی زیادہ توجہ میں نے کرکٹ پر رکھی جس کی وجہ سے میری اداکاری بہت متاثر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اداکاری ایک ایسی چیز ہے کہ جس پر آپ کو فل ٹائم توجہ دینی پڑتی ہے ۔

(جاری ہے)

تب ہی آپ باکس آفس میں اپنی جگہ برقرار رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آپ آئی پی ایل کو بھی میری ضرورت نہیں رہی بلکہ میرا یہ بزنس اچھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب میں آئی پی ایل کو زیادہ وقت دینے کے بجائے صرف آئی ہوں اور گیم دیکھ کر چلی جاتی ہوں انہوں نے کہا کہ اپنی تمام تر توجہ دیگر شوبز سرگرمیوں پر مرکوز رکھے ہوئے ہوں جن میں میرا پروگرام نچ بلیے بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نچ بلیے میں بطور جج فرائض سرانجام دے کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرا فلمی بیک گراؤنڈ نہ ہونے کے باعث انڈسٹری میں جگہ بنانا میرے لئے خاصا مشکل رہا ہے تاہم اب کامیابی پر بھگوان کی شکرگزار ہوں ۔

متعلقہ عنوان :