آصف زرداری بھائی ہیں ، چوہدری نثار کی مہربانی جنہوں نے ”ماڈل بھابھی“ سے بچالیا: ذوالفقار مرزا

جمعرات 16 اپریل 2015 14:28

آصف زرداری بھائی ہیں ، چوہدری نثار کی مہربانی جنہوں نے ”ماڈل بھابھی“ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل2015ء) سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقا رمرزا نے کہاہے کہ رحمان ملک کے بھائی کے منی لانڈرنگ کیس میں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کے ساتھ تعلقات تھے اور وہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو سیلوٹ کرتے ہیں جنہوں نے ’ہم لوگوں کو جو آصف علی زرداری کے قریب تھے یا ہیں ، آصف کو بھائی سمجھتے تھے ، ہمیں ایک ماڈل بھابھی سے بچالیا“۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر نے ماڈل ایان علی اور رحمان ملک کے بھائی کے معاملات سے متعلق سوال کیا توذوالفقار مرزانے کہاکہ ایان علی کورحمان ملک کے بھائی نے کہا تھا کہ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو رحمان ملک اس کو حل کرے گا جس کے بعد اُس کے بھائی سے ماڈل نے رابطہ کیا، شاید سوچاہوگاکہ سابق وزیرداخلہ ہونے کے ناطے رحمان ملک ایف آئی اے میں کو ئی اچھا نام چھوڑ کے آیاہوگالیکن وہ سلام کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم چوروں کی عزت نہیں کرتی ۔ اُن کاکہناتھاکہ حکومت میں بیٹھے افراد میں سے سب سے محب وطن چوہدری نثار علی خان ہیں اور سب چیزیں اُنہی کے کریڈٹ میں جاتی ہیں ، اُن کی ٹیم ، آفیسرز اور ایف آئی اے کی مہربانی ہے کہ ہم ماڈل بھابھی سے بچ گئے ۔