سوشل میڈیا پر تصویر کے ذریعے شہرت پانے والے بچے نے اپنے مداحوں سے مدد کی اپیل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اپریل 2015 14:36

سوشل  میڈیا پر تصویر کے ذریعے شہرت پانے والے بچے نے اپنے مداحوں سے مدد ..

نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 اپریل 2015ء): ہونٹ بھینچ کر مکا دکھاتے ہوئے اس بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبولیت حاصل کر لی تھی، تصویر لیے جانے کے وقت بچے کی عمر 11 ماہ تھی، جسے سیم گرائنر کی ماں لینے گرائنر نے فلوریڈا کے ایک ساحل پر کھینچا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بچہ اب 8 سال کا ہو چکا ہے جبکہ اس سے متعلق ایک افسوسناک خبر یہ سامنے آئی ہے کہ سیم کے والد جسٹن گرائنر گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں .

(جاری ہے)

جسٹن گرائنر کے گردے ناکارہ ہو چکے ہیں جبکہ سیم گرائنر اپنے والد کے علاج کے لیے فنڈز اکٹھےکر رہا ہے لینے گرائنر نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ م یں یہ نہیں چاہتی کہ میں اپنے بیٹے کی مقبولیت کو فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کروں لیکن میرے شوہر گذشتہ 6 برس سے ڈائیلسز کروارہے ہیں ، اب ان کی حالت تشویشناک ہے اور ان کی ھالت دیکھتے ہوئے میں ایسا کرنے پر مجبور ہو گئی ہوں.

لینے گرائنر نے ایک ویب سائٹ gofundme.com پر اپنے شوہر کے لیے فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا ہے جسے ان کے بیٹے سیم کے مداحوں کا بھر پور تعاون مل رہا ہے. سیم کی تصویر سے متعلق بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تصویر 2007 ء میں لی گئی تھی جب سیم اپنی مٹھی میں ریت بھر کر منہ میں ڈالنے ہی والا تھا کہ میں نے تصویر بنا لی جسے بعد ازاں انٹر نیٹ پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی.