سانگھڑ،گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ سمیت دیگر مسائل کے خلا ف 20 اپریل کو شٹربند ہڑتال کا فیصلہ

جمعرات 16 اپریل 2015 14:37

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) سانگھڑ کے سماجی وکیلوں سول سوسائٹی کا ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ ہال میں اجلاس ہوا جس میں سانگھڑ میں صفائی کا ناقص نظام، سول اسپتال میں سہولتوں کا فقدان، سانگھڑ کے روڈ راستے گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ سمیت دیگر مسائل پیر تک حل نہ ہونے کی صورت میں 20 اپریل کو شٹربند ہڑتال کی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر ظفر حیات، شہری ایکشن کمیٹی کے صدر حسن عسکری، حاجی اسلام قریشی، فیڈریشن آف کامرس کے صدر ملک شیر محمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نی کہا کہ منتخب نمائندے خاموش ضلعی انتظامیہ کی لاپروائی اب برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہری حقوق کیلئے تحریک چلائی جائے گی۔ پریس کلب سانگھڑ کے لاکھوں شہری احتجاجی مظاہرے دھرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان سنی تحریک ضلع سانگھڑ کے امجد اسلام قادری پنہور فلاحی تنظیم کے عبداللہ پنہور، محب وطن ویلیئر کے چیئرمین صغیر احمد راجپوت، سندھ میمن اتحاد سانگھڑ کے شاہد میمن، تسلیم میمن، سابقہ کونسلر نسرین اختر، سلمیٰ قریشی نے سانگھڑ کے مسائل کے حل پر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل پیر کو ہمارے قافلے پریس کلب پہنچیں گے، شہری مسائل پر نمائندوں، ضلعی انتظامیہ کا گھیراؤ کریں گے، مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :