لائنل میسی نے 32ہیٹرکس کی گیندیں اپنے پاس محفوظ کرلیں

جمعرات 16 اپریل 2015 14:46

لائنل میسی نے 32ہیٹرکس کی گیندیں اپنے پاس محفوظ کرلیں

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل۔2015ء)سٹار فٹبالر لائنل میسی نے بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہوئے لیگ میچز میں سکور کی ہوئی 32ہیٹرکس کی فٹبالز ساتھی کھلاڑیوں کے دستخط کروانے کے بعد محفوظ کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ میسی کے اس جنون کا اس وقت پتا چلا جب انہوں نے ان گیندوں کیساتھ اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈال دی ۔میسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ہیٹرکس کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہتے ہیں ۔وہ 2004ء سے بارسلونا کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور 2007ء میں ریال میڈرڈ کیساتھ 3- 3 گولز سے برابر ہونے والے میچ کو یادگارترین میچ قرار دیا ہے ۔