زخمی یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقار بابر ٹیم میں شامل ، پی سی بی نے تصدیق کردی

جمعرات 16 اپریل 2015 14:48

زخمی یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقار بابر ٹیم میں شامل ، پی سی بی نے تصدیق کردی

ء لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش میں زخمی ہونے والے لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے۔یاسر شاہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ میں بائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی کروا بیٹھے تھے اور ان کے ہاتھ پر تین ٹانکے لگے تھے۔

کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ذوالفقار بابر آج ہی ڈھاکہ روانہ ہو جائیں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو میرپور میں کھیلا جانا ہے۔اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ذوالفقار بابر پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر میں ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

2013 میں جب وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کریئر کا آغاز کرتے ہوئے میدان میں اترے تھے تو وہ یونس احمد کے بعد اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔ذوالفقار بابر نے سنہ 2001 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی ابتدا کی تھی لیکن صرف ایک میچ کے بعد انھیں اپنا اگلا فرسٹ کلاس میچ کھیلنے میں چھ سال لگے۔یاسر شاہ بنگلہ دیش میں ہی رہیں گے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گیدس سال سے زیادہ عرصہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل لینے کے بعد ہی وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آئے۔

پاکستان کے زخمی سپنر یاسر شاہ دورہبنگلہ دیش کے لیے اعلان کردہ ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے کے باوجود وہ بنگلہ دیش میں ہی رہیں گے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔یاسر شاہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل ان فٹ ہوکر ٹیم سے باہر ہوجانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل صہیب مقصود اور سہیل خان ان فٹ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :