پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی

جمعرات 16 اپریل 2015 14:48

پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا اور مجموعی طور پر کھیلا جانے وال 33 واں ون ڈے میچ 17اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے دن ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی اور ہوم گرا?نڈ کا فائدہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیریز مشکل ہوگی اور پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے بہت محنت کرنا پڑے گی۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کپتان اظہر علی، سمیع اسلم، سرفراز احمد، محمد حفیظ، اسد شفیق، محمد رضوان، حارث سہیل، سعد نسیم، سعید اجمل، یاسر شاہ) زخمی)، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل اور جنید خان، ہیڈ کوچ وقار یونس، بیٹنگ کوچ گرینڈ فلاور، فیلڈنگ کوچ گرینڈ لوڈن اور اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد اور دیگر شامل ہیں۔